Please assign a menu to the primary menu location under menu

National

حکومتی سستی سبزی و فروٹ منڈی کے نام پر صرف حکومتی و انتظامی تشہیر کی جا رہی، دکاندار من پسند نرخوں پر گندی سبزیاں فروخت کر رہے

اسلام آباد: حکومتی سستی سبزی و فروٹ منڈی کے نام پر صرف حکومتی و انتظامی تشہیر کی جا رہی، دکاندار من پسند نرخوں پر گندی سبزیاں فروخت کر رہے

اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ایڈمنسٹریشن کے زیر انتظام چھوٹی سبزی منڈی پارک روڈ اسلام آباد میں واقع ہے جہاں پر حکومت اور انتظامیہ روز کے نرخ کے بڑے بورڈ آویزاں کرتی ہے۔ اور سستی سبزی اور فروٹ کا دعوی کیا جاتا ہے جبکہ منڈی کے اندر کے حالات انتہائی ناقص ہیں۔

شہری نے بریکنگ پی کے کو کمپلین کی اور اپنی ویڈیو اور تصاویر بھی ثبوت کے طور پر ارسال کیں ہیں۔ جس کے مطابق انتظامیہ سبزی منڈی اس بات کا اعتراف کر رہی ہے کہ جس ریٹ پر ٹماٹر کے ریٹ کی تشہیر کی جا رہی ہے اس ریٹ پر دکانداروں کو خرید میں بھی نہیں ملتا جس کی وجہ سے وہ ان نرخوں پر بیچنے سے قاصر ہیں۔

سوال یہ اٹھتا ہے کہ اگر ان نرخوں پر چیز دستیاب نہیں تو روزانہ کی بنیادوں پر ڈی سی آفس اسلام آباد سے یہ جھوٹا نرخ نامہ کیوں جاری کیا جاتا۔  یہ عوام الناس کو بے وقوف بنانے کا علم پچھلی حکومتوں کی طرح یہ حکومت بھی بخوبی سر انجام دے رہی ہے۔

شہری نے بریکنگ پی کے کو بتایا کہ جو ٹماٹر بیچے جا رہے وہ انتہائی گندے اور کچے ہیں شہری نے منڈی سے تصاویر بھی لیں جس پر شہری کو زد و کوب  اور ہاتھا پائی بھی کی گئی جس کو انتظامیہ سے اچھے سے ختم کروا دیا۔

لیکن یہ دکان داروں کے بدمعاشی یا انتظامی غلط بیاتی ہے یہ سوال جوں کا تو ں برقرار ہے۔ شہری نے بتایا کہ آویزاں نرخوں پر کوئی بھی چیز فروخت نہیں کی جاتی اور جو سبزی اور فروٹ منڈی ميں موجود ہوتا وہ انتہائی ناقص اور مضر صحت ہوتا ہے۔

تنزیلا بھٹی

جواب دیں

%d bloggers like this: