Please assign a menu to the primary menu location under menu

Articles

ہنگامی صورتحال

کائنات پست و بالا ایک نظم میں بندی ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ کروڑوں ,اربوں سال بیت جانے کے باوجود زیریں و بالائی کائنات میں ہمیں کوئی ہنگامی صورتحال دیکھنے کو نہیں ملتی کہکشائیں ،چاند ,تارے اور سورج صدیوں سے اپنے ہی محور میں محو گردش ہیں ۔

زمین پر بسنے والوں نے جب سے آزادی حاصل کی اور خود کو ہر نظم کی پابندی سے آزاد کیا تب سے آزمائشوں ،امتحانوں اور بحرانوں میں مبتلا ہیں مری کا سانحہ کوئی قدرتی حادثہ نہیں بلکہ یہ انسان کی حد سے بڑھی ہوئی آزادی اور کسی نظم کو فالو نہ کرنے کا نتیجہ ہے ۔

ایک طرف ریاست کی غفلت و لاپرواہی تو دوسری طرف سیاحوں کی موسمی تغیرات میں حفاظتی تدابیر سے لاعلمی اور بغیر جانکاری کے موسم کی شدت کا مقابلہ کرنے نہتے ہاتھوں نکل کھڑا ہونا اتنے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے زیاں کا سبب بنا ۔

زمہ دار ریاستیں ایڈونچرز پسند نہیں ہوتیں بلکہ وہ اپنے شہریوں کو ہر طرح کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے باقاعدہ آگاہی فراہم کرتی ہیں تاکہ مشکل وقت میں شہری اپنی مدد آپ کے تحت نقصان سے بچ سکیں ۔بدقسمتی سے ہر طرح کے نظم سے عاری ریاست پاکستان میں صرف سانحات ہوتے ہیں ۔

اور ان سانحات پہ دو چار دن رونا دھونا ہوتا ہے پھر زندگی مامول پر آ جاتی ہے ۔ کسی انتظامی امور کو بہتر کرنے اپنے شہریوں کو آفتوں ،مصیبتوں اور پریشانیوں سے بچانے کی نہ فکر ہے اور نہ صلاحیت ۔ اللہ کرے ملک پاکستان کو کوئی ایسی قیادت میسر آئے جو ریاست کو کوئی نظام واضح کر کے دے اور اس نظام کے تحت اہل پاکستان زندگی گزار سکیں ۔

بریکنگ پی کے

جواب دیں

%d bloggers like this: