Please assign a menu to the primary menu location under menu

Articles

پاک آرمی کا بریگیڈئیر مری کے امدادی کاموں میں پیش پیش

کلڈانہ چوک #مری میں ٹریفک وارڈن کی ڈیوٹی سرانجام دیتا ہوا یہ شخص #فوج کا #بریگیڈئیر ہے۔ یہ وہ بریگیڈئیر صاحب ہیں جن کی نہ یہ ڈیوٹی ہے اور نہ ہی انہیں اس کام پر مامور کیا گیا ہے۔

کلڈانہ چوک #مری میں ٹریفک وارڈن کی ڈیوٹی سرانجام دیتا ہوا یہ شخص #فوج کا #بریگیڈئیر ہے۔ یہ وہ بریگیڈئیر صاحب ہیں جن کی نہ یہ ڈیوٹی ہے اور نہ ہی انہیں اس کام پر مامور کیا گیا ہے۔

لیکن عوام کی جان و مال کی حفاظت پاک فوج کی پیشہ ورانہ ٹریننگ کا حصہ ہے اور یہ شخص #آرمی_چیف_جنرل_قمر_جاوید_باجوہ_صاحب کی طرف سے دی گئی اس حکم کی تعمیل کر رہا ہے جس میں انہوں نے پاک فوج کے تمام رینکس کو یہ خصوصی حکم صادر فرمایا ہے کہ:- *”کسی بھی قدرتی آفت، حادثہ یا ایمر جنسی کی صورت میں جہاں عوام کی جان و مال خطرے میں ہوں، پاک فوج کا ہر افسر اور جوان بالا حکام کی طرف سے حکم ملنے کا انتظار کیے بغیر امدادی کام میں حصہ لیں”*

#بریگیڈئیر_ماجد_صاحب اےایس ایل کلڈانہ میں کمانڈانٹ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اپنے تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انہوں نے اس قدرتی آفت اور اس کے نتیجے میں ہونے والے مشکلات اور نقصان کا ادراک پہلے دن ہی کر لیا تھا اسی لیے ہر اول دستے کی حیثیت سے سب سے پہلے امدادی کاموں کا آغاز کیا۔

کلڈانہ چوک پر اسی وردی میں آج ان کا یہ تیسرا دن ہے جس دوران شائد ہی ان کو سونے یا آرام کرنے کا موقع ملا ہو۔ اپنے تمام آفیسرز اور جوانوں کی مدد سے ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں کو نہ صرف نکالتے رہے بلکہ پہلے دن ہی اپنے ادارے کے دروازے ٹریفک میں پھنسے سینکڑوں لوگوں کے لیے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے کھول دیے۔

اور ان سب کے لیے مفت رہائش، کھانا اور ہیٹنگ کا بندوبست کر کے انسانیت کی خدمت کا نہ صرف ایک اعلٰی مثال قائم کیا بلکہ بہت ساری قیمتی جانوں کو نقصان سے بچایا۔🇵🇰❤️پاک فوج زندہ بادپاکستان پائندہ باد

BreakingPK

جواب دیں

%d bloggers like this: